ایک نامعلوم صوبے کی دریافت

ایک نامعلوم صوبے کی دریافت
"پاکستان کے چار صوبے ہیں؛ پنجاب، پنجاب کے جنوب میں واقع صوبہ جہاں مہاجر اور وڈیرے رہتے ہیں اور پنجاب کے مغرب میں واقع صوبہ جہاں نسوار بہت استعمال ہوتی ہے، لوگ کندھوں سے بندوقیں لٹکائے پھرتے ہیں اور پشتو فلمیں بنتی ہیں۔ "
پاکستان کے چار صوبے ہیں؛ پنجاب، پنجاب کے جنوب میں واقع صوبہ جہاں مہاجر اور وڈیرے رہتے ہیں اور پنجاب کے مغرب میں واقع صوبہ جہاں نسوار بہت استعمال ہوتی ہے، لوگ کندھوں سے بندوقیں لٹکائے پھرتے ہیں اور پشتو فلمیں بنتی ہیں۔
"اور چوتھا صوبہ؟"
"چوتھا صوبہ؟؟ چوتھا صوبہ نامعلوم صوبہ ہے!!"
"وہاں رہتا کون ہے؟؟"
"معلوم نہیں"
کیا مطلب؟ ارے بھائی کوئی تو رہتا ہو گا!!
"معلوم نہیں، ہو سکتا ہے کوئی بھیڑ بکریاں رہتی ہوں"
"اگر بھیڑ بکریاں ہیں تو کوئی نہ کوئی چرواہا بھی رہتا ہوگا۔"
"معلوم نہیں۔"
"لیکن آخر یہ اب تک نامعلوم کیوں ہے؟"
"اس پر ابھی تحقیق جاری ہے۔"
"تو کیا پتہ چلا اس تحقیق سے؟"
"تحقیق کے نتائج ابھی نامعلوم ہیں۔ "
"تو یہ تحقیق کب تک مکمل ہو جائے گی؟"
"معلوم نہیں۔"
"یہ بات تو یقینی ہے نا ں کہ واقعی کوئی چوتھا صوبہ ہے؟"
"معلوم نہیں۔ سنا تو یہی ہے اور پڑھا بھی یہی ہے۔ "
"ارے بھائی کسی کو تو پتہ ہوگا۔ کوئی راستہ تو جاتا ہوگا۔"
"راستہ؟؟ راستہ پوچھ کر کیا کرو گے۔ وہاں جانے کی اجازت نہیں۔"
"کیوں اجازت نہیں۔ "
"معلوم نہیں۔"
"کس سے اجازت ملے گی؟"
"معلوم نہیں۔"
"وہاں دیکھنے لائق کوئی جگہ ہے؟ کوئی پہاڑ، جھیلیں، جنگل؟؟"
"معلوم نہیں۔ ہاں وہاں چھاونیاں ضرور ہیں۔"
"چھاونیاں؟؟ لیکن کیوں؟؟"
"معلوم نہیں۔ شاید حفاظت کے لیے۔"
"کس کی حفاظت؟؟"
"معلوم نہیں۔"
"جب وہاں کوئی رہتا نہیں، کوئی وہاں جاتا نہیں تو پھر فوج اور چھاونیاں کیوں ہیں وہاں؟"
"معلوم نہیں۔ لیکن اس قسم کے سوال آپ کیوں پوچھ رہے ہیں؟ "
"میں ایک پاکستانی ہوں اور مجھے اپنے ملک کے بارے میں جاننے کا حق ہے، چوتھے صوبے کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔"
"حقوق کی بات کرتے ہو؟؟ کسی این جی او سے ہو؟"
پاکستانی؟؟ تم پاکستانی کیسے ہو سکتے ہو؟کسی پاکستانی کو پاکستان سے اتنی دلچسپی کبھی نہیں ہو سکتی اور نہ ہی وہ اتنے سوال پوچھ سکتا ہے
"جی نہیں۔ اپنے حق کی بات کرنے کے لیے این جی او بنانے کی ضرورت نہیں۔ میں صرف پاکستان کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں۔"
"معلومات؟؟ کیسی معلومات؟ "
"یہی کہ پاکستان میں کتنے صوبے ہیں، وہاں کون سے قدرتی وسائل ہیں۔ کون لوگ بستے ہیں۔ ان کے نظریات اور خیالات کیا ہیں"
"قدرتی وسائل ، لوگ، نظریات؟؟تم کوئی علیحدگی پسند لگتے ہو۔"
"علیحدگی پسند؟؟؟ یہ آپ کس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔ میں صرف تجسس کے تحت معلومات اکٹھی کرنا چاہتا ہوں"
"تجسس تو جاسوسوں کو ہوتا ہے؟ تم ضرور کسی کے ایجنٹ ہو۔"
"ایجنٹ؟؟ "
"ہاں غیر ملکی ایجنٹ۔"
"جی میں غیر ملکی نہیں۔ پاکستانی ہوں۔"
"پاکستانی؟؟ تم پاکستانی کیسے ہو سکتے ہو؟کسی پاکستانی کو پاکستان سے اتنی دلچسپی کبھی نہیں ہو سکتی اور نہ ہی وہ اتنے سوال پوچھ سکتا ہے۔"
"جی؟؟؟میں سمجھا نہیں ۔ کیا سوال کرنا منع ہے؟"
"جی کے کچھ لگتے ۔ تم ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنتے جارہےہو۔"
"میں اور خطرہ؟؟ میں ایک نہتا عام شہری ہوں۔ میں کیسے خطرہ ہو سکتا ہوں۔ "
"تم صرف خطرہ نہیں بہت بڑا خطرہ ہو۔ تمہاری جان تو اب نہیں چھوٹے گی۔ غدار، ایجنٹ، دہشت گرد۔ تمہیں تو فوراً گرفتار کرنا چاہیے"
(خبر: خطرناک دہشت گرد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل، تہلکہ خیز انکشافات کی توقع۔)

Did you enjoy reading this article?
Subscribe to our free weekly E-Magazine which includes best articles of the week published on Laaltain and comes out every Monday.

Related Articles

معصوم وجیش کا سفاکانہ قتل اور لاڑ کا المیہ

لاڑ سندھ کا وہ علاقہ ہے جو اپنی سمندری ہواوں، چاول کے لہلاتے کھیتوں، مچھلی، چھوٹی چھوٹی جھیلوں، امن اور رواداری کی وجہ سے مشہور تھا

دہشت گردی کا تدارک کیسے ؟

سانحہ پشاور کے بعد پاکستانی ریاست کی ایک زبردست انگڑائی نے اگرچہ دہشت گردوں کو ایک بڑی عوامی اکثریت کے سامنے لا کھڑا کیا ہے، جس میں اِن کی واضح شکست کے آثار نمایاں ہیں ۔

جی ٹونٹی کانفرنس؛ چین دنیا میں مضبوط معیشت کا خواہاں

محمد ارشد قریشی: چین نے باہمی معاملات اور تنازعات کے حوالے سے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے اور حالیہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران اہم عالمی رہنماوں کے درمیان مذاکرات کے لیے چین نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے