آج کا گیت: لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے (اقبال بانو)

by The Laaltain | اپریل 28, 2019 8:09 شام

کلام: محمد ابراہیم ذوق
آواز: اقبال بانو

لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے

بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگے
پر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے

دنیا نے کس کا راہ فنا میں دیا ہے ساتھ
تم بھی چلے چلو یوں ہی جب تک چلی چلے

جاتے ہوائے شوق میں ہیں اس چمن سے ذوقؔ
اپنی بلا سے باد صبا اب کبھی چلے

Endnotes:
  1. لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے: http://www.laaltain.com/wp-content/uploads/2019/04/اقبال-بانو-لائی-حیات-آئی-قضا-لے-چلی-چلے.mp3

Source URL: http://www.laaltain.com/lai-hayat-aay-qaza-iqbal-bano/